Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلسطینی صدر کی اردن کے بادشاہ سے ملاقات

فلسطینی صدر محمود عباس نے اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی ہے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق صدر محمود عباس نے اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی جس میں غزہ پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت کو روکنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق شاہ عبداللہ دوم نے فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت، پانی بجلی کی فراہمی اور انسانی بنیادوں پر طبی امداد فراہم کرنے پر زور دیا۔

فلسطینی صدد محمود عباس نے غزہ کی پٹی کے واحد پاور پلانٹ کے ایندھن ختم ہونے کے خطرہ سے بھی خبردار کیا جب کہ انہوں نے قبضے کے خاتمے اور امن کے حصول کے لیے سیاسی حل کی طرف زور دیا۔

محمد عباس نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کی واحد جائز نمائدہ جماعت پی ایل او پالیسی پر زور دیتے ہیں، تشدد کو ترک کرتی ہے اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق 1967 کی سرحدوں کے فلسطین کا مطالبہ کرتی ہے۔

صدر محمود عباس نے فلسطین کی حمایت کرنے پر شاہ عبداللہ دوم کا تہہ دل سے شکریہ ادا بھی کیا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں