Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کینیڈا سے بڑی خبر آ گئی

کینیڈا سے بڑی خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں فلسطین اسرائیل کشیدگی سے متعلق اظہارِ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بغیر کسی روک ٹوک کے انسانی رسائی ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا بین الاقوامی قانون بشمول انسانی حقوق کے قانون کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتا ہے، ہم خطے میں اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

جسٹن ٹروڈو نے مزید کہا کہ کینیڈین شہریوں کے اسرائیل، مغربی کنارے، اور غزہ کی پٹی سے جلد اور محفوظ طریقے سے واپس آنے کے حوالے سے مدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں