Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب سے انتہائی اہم خبر آ گئی

سعودی عرب سے انتہائی اہم خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے بعد اسرائیل کے ساتھ جاری تعلقات بحالی کے مذاکرات کو روک دیا۔

سعودی عرب اور اسرائیل کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے والا امریکی منصوبہ سرد خانے کی نذر ہو گیا کیونکہ سعودی عرب نے اس حوالے سے جاری مذاکرات کو غیرمعینہ مدت کے لیے روک دیا۔

فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور آبادی پر میزائل حملوں کے بعد سعودی خارجہ پالیسی کی ترجیحات پر تیزی سے نظرثانی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ حماس کے الاقصی فلڈ کے بعد اسرائیل نے غزہ اور فلسطین کے متعدد علاقوں میں 6 ہزار سے زائد راکٹ فائر کیے ہیں جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 2 ہزار سے زائد شہری شہید جبکہ ہزاروں زخمی ہو چُکے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں