Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکہ: 71سالہ مالک مکان کا مسلمان خاندان پر حملہ، چھ سالہ بچہ جاں بحق

امریکہ میں 71سالہ مالک مکان  نے مسلمان خاندان پر حملہ کرکے چھ سالہ بچے کو قتل کردیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  امریکی ریاست الینوائے کے ایک ٹاؤن میں 71 سالہ مالک مکان نے چھ سالہ مسلمان بچے کو چھری کے وار سے قتل کردیا ۔

جوزف زوبا نے 6 سالہ مسلمان بچے کو خنجر کے 26 وار کر کےقتل کیا  جبکہ بچے کی ماں شدید زخمی   ہوگئی۔

پولیس کے مطابق وحشیانہ حملے میں دونوں متاثرین کو مسلمان ہونے پر نشانہ بنایا  گیا۔ قاتل نےمشرق وسطیٰ میں جاری تنازعہ کی بنا پر حملہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  قاتل نے دروازے پر دستک دی اور بچےکی ماں پر حملہ کردیا۔ بچے کی ماں نے بھاگنا چاہا تو قاتل نے بچے پر حملہ کردیا۔

پولیس نے قاتل پر مسلمان بچے کو چھرا گھونپنے اور نفرت انگیزی کا الزام عائد کیا ہے ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں