Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غزہ میں فلسطینی عوام کو خطرناک صورتحال درپیش ہے، مصری وزیر خارجہ

مصری وزیر خارجہ    نے غزہ میں فلسطینی عوام کو درپیش صورتحال کو خطرناک قرار  دے دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے  مطابق   مصری وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ  اسرائیل نے رفاہ کراسنگ کھولنے کی اجازت نہیں دی۔

مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ  مصر کا مقصد اسرائیل حماس تنازعہ کے بعد رفاہ کراسنگ کو فعال رکھنا ہے   لیکن اسرائیل نے اس کی اجازت نہیں دی ہے۔

اس سے قبل بین الاقوامی میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ  مصر-غزہ بارڈر کراسنگ 5 گھنٹے کی جنگ بندی کے درمیان کھول دی گئی ہے۔

اطلاعات تھیں کہ  جنوبی غزہ میں رفاہ کراسنگ آج صبح کھول دی گئی اور  دوپہر میں دوبارہ بند کردی جائے گی۔

تاہم اس کے برعکس  جنوبی غزہ  کی رفاہ کراسنگ میں امریکی شہری اب بھی انخلاء کے منتظر ہیں لیکن اسرائیل نے رفاہ کراسنگ کھولنے کی اجازت نہیں دی۔

ہزاروں کی تعداد میں امریکی شہری رفاہ کراسنگ کے ذریعے انخلاء کے منتظر ہیں۔ رفاہ کراسنگ سے 600 امریکی شہری انخلاء کریں گے۔

دوسری جانب  امدادی ٹرک  بھی رفاہ کراسنگ  سے غزہ میں داخلے کے لیے اجازت کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ  غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2600 سے زائد ہوگئی  ہے جبکہ ہزاروں زخمی ہیں اور 10 لاکھ سے زائد بے گھر ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے 250 نہتے فلسطینیوں کو دھوکے سے قتل کرنے کے مناظر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

امریکی صدر  جو بائیڈن نے غزہ کا دوبارہ محاصرہ اسرائیل کی بڑی غلطی  قرار دیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن   نے ایک انٹرویو کے دوران  کہا کہ  حماس کا مکمل خاتمہ اور فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کرنا ضروری ہے لیکن   غزہ کا دوبارہ محاصرہ کیا تویہ بڑی غلطی ہوگی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں