Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جاپان کا غزہ کیلئے ایک کروڑ ڈالرز امداد کا اعلان

جاپان نے غزہ کے لیے ایک کروڑ ڈالرز امداد کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے شہریوں کی مدد کے لیے ایک کروڑ ڈالرز امداد فراہم کریں گے۔

جاپانی وزیر خارجہ نے کہا کہ تشویش کے ساتھ غزہ کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ صورت حال جلد سے جلد پُرسکون ہو جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی ہم منصب کے ساتھ بات چیت کے لیے حتمی تیاری بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے جس میں ایک ہزار سے زائد بچوں سمیت 2808 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ زخمیوں کی تعداد 10859 تک پہنچ گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے 250 نہتے فلسطینیوں کو دھوکے سے قتل کرنے کے مناظر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کے 11 لاکھ لوگوں کو  محفوظ راستہ فراہم کرنے کا جھوٹا اعلان کرکے نقل مکانی کرنے کا کہا اور پھر ان ہی پربمباری کردی۔

فلسطین میں بڑی تعداد میں شہادتوں کے بعد میتیں رکھنے  کے لیے اسپتالوں کے مردہ خانوں میں جگہ کم پڑ گئی اور شہداء کی میتوں کو آئس کریم ٹرکوں اور ریفریجریٹر گاڑیوں میں رکھا جانے لگا ہے۔

مردہ خانوں میں جگہ کم پڑنے کے بعد قبرستانوں میں بھی جگہ کم پڑگئی ہے اور کئی میتوں کو ایک ساتھ دفنایا جارہا ہے۔

اسرائیل افواج کی جانب سے مسلسل رہائشی عمارتوں، اسپتالوں اور اسکولوں کو بمباری کا نشانہ  بنایا جارہا ہے۔

اقوام متحدہ  کے ادارہ برائے انسانی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ   غزہ میں 3 لاکھ 38 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ ڈھائی ہزار سے زیادہ مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں