Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلسطینی وزارت صحت نے دنیا سے مدد کی اپیل کردی

فلسطینی وزارت صحت نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے پوری دنیا سے مدد کی اپیل کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ ہماری التجا اس وقت پوری دنیا سے ہے کہ غزہ کے حالات پر توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت سارے اسپتال بس تباہی کے دھانے پر ہیں، ہزاروں بیمار اور زخمیوں کو سہولیات فراہم نہیں کرسکے گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سب اسرائیلی ریاستی دہشت گردی ہے اور ان کی گندی سیاست ہے، معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

فلسطینی وازارت صحت نے کہا کہ اسرائیل نے پانی اور بجلی کو مکمل طور پر منقطع کردیا ہے، الیکٹریکل جنریٹر بھی کچھ دیر میں بند ہو جائے گے جس کے بعد بڑا انسانی سانحہ رونما ہوسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس وقت پوری دنیا سے مدد کی اپیل کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 2900 کے قریب پہنچ گئی ہے جن میں ایک ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں کی تعداد 10859 تک پہنچ گئی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں