Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی یہودی کمیونٹی کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

امریکی یہودی کمیونٹی  نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق   امریکی دارلحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کانگریس کی عمارت پر امریکی یہودی کمیونٹی نے دھاوا  بول دیا  اور فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرتے ہوئے  غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

امریکی یہودی کمیونٹی مظاہرین کی بڑی تعداد کیپیٹل ہل کے کینن ہاؤس کی عمارت میں داخل ہوگئی۔

مظاہرین  کانگریس کی عمارت کے اندر اور باہر ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوئے اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین  نے مطالبہ کیا کہ  فلسطینی عوام کی نسل کشی کو  فوری طور پر روکا جا ئے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک کانگریس جنگ بندی کی قرار داد پاس نہیں کرتی تب تک وہ عمارت نہیں چھوڑیں گے۔

احتجاج کرنے اور جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے درجنوں مظاہرین کو  پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  کانگریس کی عمارتوں کے اندر مظاہروں کی اجازت نہیں  ہے۔

واضح رہے غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے جس میں ایک ہزار سے زائد بچوں سمیت 3478 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ زخمیوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

فلسطینی وزیر اطلاعات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 678 فلسطینی شہید ہوئے۔

منگل کی شب غزہ کے ایک اسپتال پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں 500 سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

اسرائیلی طیاروں نے اسپتال کو  نشانہ بنایا  تھاجس میں طبی عملہ، مریض اور  پناہ لیے ہوئے عام شہری شہید ہوئے تھے۔

فلسطینی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ  غزہ اسپتال پر حملے میں شہادتوں کی تعداد  ایک ہزار سے زائد ہے۔

ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے اسپتال کے بعد مرکزی غزہ کے مہاجر کیمپ نصیرت میں ایک مسجد پر فضائی کارروائی کی جہاں پناہ لیے ہوئے کئی بے گھر فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں