Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب میں بڑی پابندی عائد

سعودی عرب میں سونے کے زیورات اور آرائشی اشیاء پر قرآنی آیات تحریر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق سونے کے زیورات اور آرائشی اشیاء پر قرآنی آیات تحریر کرنے کے حوالے سے پابندی سعودی عرب کے مفتی اعلیٰ اور وزیر داخلہ کی جاری کردہ ہدایات پر لگائی گئی۔

سعودی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ (اللہ) کا نام ایسے کسی بھی کاغذ، برتن یا سامان پر تحریر نہ کیا جائے جسے عام طور پر لوگ استعمال کرکے ضائع کردیتے ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب کے مفتی اعلیٰ نے کہا کہ قرآنی آیات انسانوں کی ہدایت کے لیے نازل کی گئی ہیں اس مقصد کے سوا کسی اور کام میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے لہٰذا کسی بھی صورت میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version