سکھ فار جسٹس نے غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق سکھوں کی بین الاقوامی تنظیم سکھ فار جسٹس غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کل بروزہفتہ سے کینیڈا سے فلسطین تک بھارت مخالف ریلیاں نکالے گی۔
رپورٹ کے مطابق ریلیوں میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کی حمایت کرنے پر بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی زیر قیادت بھارت کی مذمت کی جائے گی۔
ایس ایف جے کے جنرل کونسلر گرپتونت سنگھ پنوں نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ عالمی برادری نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری پر دکھ اور افسوس کا اظہار کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی کی قیادت میں بھارت اس پر جشن منا رہا ہے جوکہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کے لیے انتہائی شرمناک ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
