Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی ہٹ دھرمی، کینیڈین حکومت بھارت میں اپنے قونصل خانے بند کرنے پر مجبور

بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث کینیڈین حکومت بھارت میں اپنے  قونصل خانے  بند کرنے   پر مجبور ہوگئی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  بھارت کی جانب سے کینیڈین سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کے بعد کینیڈین حکومت  کی جانب سے رد عمل آگیا۔

کینیڈین وزیر خارجہ امور میلانی جولی   اور وزیر برائے امیگریشن مارک ملر نے بیان جاری کیا کہ بدقسمتی سے بھارتی اقدام   کے باعث کینیڈین حکومت کو مجبوراً  بھارت میں اپنے  قونصل خانے عارضی طور پر   بند کرنے  ہوں گے۔ بھارت کے فیصلے سے دونوں ممالک کے شہریوں کو خدمات کی سطح پر اثر پڑے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سفارتی استثنیٰ کا احترام کیا جانا چاہیے اور بھارت کی طرف سے یکطرفہ طور پر اسے منسوخ نہیں کیا جا سکتا۔ اگر ہم اس اصول کو توڑنے کی اجازت دیں تو کہیں بھی کوئی سفارت کار محفوظ نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا کی حکومت سفارتی اصولوں کا احترام کرتی رہے گی اور اس کارروائی کا بدلہ نہیں لے گی۔

میلانی جولی نے کہا کہ بھارت کا فیصلہ مسٹر نجار کے قتل کی کینیڈا کی جائز تحقیقات سے توجہ نہیں ہٹائے گا۔  اس معاملے میں کینیڈا کی ترجیحات میں سچ کی تلاش، کینیڈینز کا تحفظ اور ہماری خودمختاری کا دفاع جاری ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے 20 اکتوبر کو نئی دہلی میں کینیڈا کے 21 سفارت کاروں اور ان کے زیر کفالت افراد کو ملک بدر کر دیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version