Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جرمن نشریاتی ادارے کو بم کی دھمکی موصول

جرمن نشریاتی ادارے زیڈ ڈی ایف کو بم کی دھمکی موصول ہوئی جس کے نتیجے ہیڈکوارٹر کو خالی کروالیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہر مینز میں واقع جرمن نشریاتی ادارے زیڈ ڈی ایف کو بم کی دھمکی موصول ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ہیڈکوارٹر کو خالی کروالیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیڈ ڈی ایف کے احاطے میں کئی عمارتوں کو خالی کرالیا گیا ہے تاکہ عملے اور دیگر افراد کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ریاستی فوجداری پولیس آفس کے ماہرین کے ساتھ ساتھ سراغ رساں کتے عمارت کا معائنہ کررہے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ معائنے کے بعد عمارت میں موجود 500 ملازمین واپس اپنے دفاتر کی جانب آنا شروع ہوگئے ہیں۔

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق نشریاتی ادارے کے علاوہ مختلف شہروں کے 5 اسکولوں کو بھی آج صبح بم کی دھمکیاں دی گئیں ہیں۔

دھمکیوں کے بعد اسکولوں کو بھی خالی کرالیا گیا ہے اور ٹیموں نے عمارتوں کی تلاشی شروع کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version