امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یرغمالیوں کو فوری رہا کرے۔
تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا کا حماس کے ساتھ براہ راست رابطہ نہیں ہے۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ خطے میں پارٹنرز کے ذریعے حماس تک پیغام پہنچاتے ہیں۔ حماس سے کہا ہے کہ یرغمالیوں کو فوری رہا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں امداد ملنا شروع ہوگئی ہے، چاہتے ہیں امدادی قافلے جاری رہیں۔ غزہ میں شہری و طبی سہولیات کی جگہوں کی حفاظت کے لیے طریقہ کار تیار کرنے پر کام کر رہے ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے دو امریکی شہریوں کو رہا کرنے کے بعد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مزید دو یرغمالی معمر اسرائیلی خواتین کو رہا کردیا۔
رہا کئی گئیں دونوں معمر خواتین 79 سالہ نوریت کوپر اور 85 سالہ یوشیوڈ لیفشٹز کا تعلق اسرائیل سے ہے۔ دونوں خواتین کو انٹرنیشنل ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیلی حکام کے حوالے کیا گیا۔
حماس نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ دشمن نے ان کو قبول کرنے سے انکار کیا اور ہمارے قیدیوں کے معاملے کو نظر انداز کیا اس کے باوجود اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔
حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قطر اور مصر کی ثالثی میں مزید دو خواتین کو رہا کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حماس نے گزشتہ 3 روز میں 4 خواتین کو رہا کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















