Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیلی بربریت جاری، شہید فلسطینیوں کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کرگئی

اسرائیلی  بربریت میں کمی نہ آسکی، اسرائیلی فورسز نے بازار اور مزید ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا۔

بین الاقوامی خبرر ساں ادارے کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 1800 سے زائد بچوں اور ایک ہزار سے زائد خواتین سمیت 5 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی بمباری سے زخمیوں کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے فضائی حملوں میں نصیرات کیمپ کے قریب ایک بازار کو نشانہ بنایا جس میں پناہ گزینوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اسرائیلی حملوں میں ایک مکان بھی تباہ کیا گیا۔

فلسطینی میڈیا نے اسرائیلی بربریت کو اب تک کی بدترین بمباری قرار دے دیا۔

اسرائیلی فورسز نے الشفاء اور القدس اسپتال کے قریبی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔ مغربی کنارے میں 2 نوجوان شہید ہوئے جبکہ ڈاکٹر سمیت 7 افراد  کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسرائیلی فورسز نے غزہ میں اسکول کو بھی نشانہ بنایا ، جہاں  بمباری میں بے گھر  ہونےوالے معصوم شہری مقیم تھے۔

القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج نے خان یونس کے علاقے میں حملہ کیا جس پر جوابی کارروائی میں اسرائیل کے ایک ٹینک اور دو فوجی بلڈوزرز تباہ کر دیے گئے۔

ایک فوجی ہلاک اور تین اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے جبکہ دیگر اسرائیلی فوجی گاڑیاں چھوڑ کر پیدل اسرائیل فرار ہوگئے۔

دوسری جانب حماس  فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مزید دو یرغمالی معمر اسرائیلی خواتین کو رہا کردیا۔

رہا کئی گئیں   دونوں معمر خواتین 79 سالہ نوریت کوپر اور 85 سالہ یوشیوڈ لیفشٹز کا تعلق اسرائیل سے ہے۔دونوں خواتین کو انٹرنیشنل ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیلی حکام کے حوالے کیا گیا۔

حماس  نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ دشمن نے ان کو قبول کرنے سے انکار کیا اور ہمارے قیدیوں کے معاملے کو نظر انداز کیا اس کے باوجود اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔

واضح رہے کہ حماس نے گزشتہ 3 روز میں 4 خواتین کو رہا کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version