Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل نے مسجد الاقصیٰ کو مسلمانوں کے لیے بند کردیا

اسرائیل نے مسجد الاقصیٰ کے دروازے مسلمانوں کے لیے بند کردیے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی افواج نے نمازیوں کو مسجد کے احاطے میں جانے سے روک دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی افواج یہودیوں کو عبادت کے لیے مسجد میں جانے کی اجازت دے رہے ہیں جب کہ کئی مہینوں میں یہ پہلا موقع ہے جب مسجد الاقصیٰ کو مسلمانوں کے لیے مکمل طور پر بند کیا گیا ہے۔

دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی بمباری 18 ویں روز بھی جاری ہے اور غزہ میں زندگی کا ہر لمحہ اجیرن بنادیا گیا ہے۔

اسرائیلی افواج  نے حالیہ بمباری میں 320 مقامات کو نشانہ بنایا جن میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 182 بجوں سمیت 400 فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی شہداء کی مجموعی تعداد 5887 تک پہنچ گئی ہے جب کہ شہداء میں 2360 بچے اور 1292 خواتین شامل ہیں۔

غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے دوران زخمیوں کی تعداد 16297 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ مختلف جھڑپوں میں 1405 اسرائیلی ہلاک اور 5431 زخمی ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version