Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکا ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا، انٹونی بلنکن

امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ  امریکا ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے  کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ تنازعہ نہیں چاہتا لیکن اپنا دفاع کرے گا۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ  اگر ایران یا اس کے اتحادیوں نے کہیں بھی امریکی اہلکاروں پر حملہ کیا تو واشنگٹن فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہم نہیں چاہتے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری یہ جنگ  مزید پھیلے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ بلنکن نے اسرائیل اور حماس تنازع  کے حوالے سے ایران پر غلط الزام لگانے کی کوشش کی ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ  تہران نے واضح طور پر ان کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ علاقائی امن اور استحکام کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں