Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غزہ میں جاری مجرمانہ عمل کی درحقیقت امریکہ ہی نگرانی کررہا ہے، آیت اللہ خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری مجرمانہ عمل کی درحقیقت امریکہ ہی نگرانی کررہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ غزہ میں جاری صیہونی حکومت کے جرائم میں حتمی طور پر ملوث ہے۔

انہوں نے کہا غزہ میں جاری مجرمانہ عمل کی درحقیقت امریکہ ہی نگرانی کررہا ہے، صیہونی حکومت پر کاری ضرب پڑ گئی ہے اور وہ زخمی ہوکر زمین بوس ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مغربی طاقتیں اسلحے اور بموں کی مدد سے اسرائیل کو بچانے کی کوشش میں ہیں، یہ جو مغرب کے ظالم و شرپسند ممالک کے سربراہان پے در پے مقبوضہ فلسطین کے دورے کر رہے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ صیہونی حکومت کو بکھرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ صیہونی حکومت مجاہدین تک چونکہ پہنچ نہیں سکی اور نہ ہی پہنچ سکے گی اس لئے فلسطین کے نہتے عوام، بچوں اور عورتوں سے اپنا انتقام لے رہی ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ معاملات میں بھی فلسطین کو یقینا فتح حاصل ہوگی اور دنیا فلسطین کے نئے مستقبل کی دنیا ہوگی، غاصب صیہونی حکومت کی دنیا نہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version