ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی حملے وحشیانہ اور جارحیت ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کہتے ہیں غزہ پر اسرائیلی حملے اپنے دفاع کی دہلیز کو عبور کرچکے ہیں۔
ترک صدر کا کہنا تھا غزہ میں اسرائیل ظلم، بربریت اورقتل عام کررہا ہے جب کہ مغربی ممالک بین الاقوامی قوانین کی پاسداری نہیں کررہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک اس لیے خاموش ہیں کیونکہ بہایا جانے والا خون مسلمانوں کا ہے اور مغربی ممالک تحمل کا مظاہرہ کرنے کے بجائے اسرائیل کی حمایت کررہے ہیں۔
ترک صدر نے مزید کہا کہ کوئی توقع نہ رکھے کہ ترکیہ فلسطینیوں پرتشدد کے خلاف خاموش رہے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ترک صدر نے اسرائیل کے مجوزے دورے سے انکار کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔
رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کو پائیدار امن کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے اور عالمی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل پر حملے روکنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
