Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غزہ پر اسرائیلی حملے، روسی صدر نے خبردار کردیا

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد دنیا کو خبردار کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کے بعد دنیا کو خبردار کردیا ہے۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ مشرق وسطیٰ سے باہر بھی پھیل سکتی ہے، بےگناہ خواتین، بچوں اوربوڑھوں پربمباری انتہائی غلط ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ ہمارابنیادی کام، خونریزی اورتشدد کو روکنا ہے، اگر اسرائیل نے فوجی مہم بند نہ کی توجنگ مزید بڑھنے کا خطرہ ہے۔

دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان کہتے ہیں غزہ پر اسرائیلی حملے اپنے دفاع کی دہلیز کو عبور کرچکے ہیں۔

ترک صدر کا کہنا تھا غزہ میں اسرائیل ظلم، بربریت اورقتل عام کررہا ہے جب کہ مغربی ممالک بین الاقوامی قوانین کی پاسداری نہیں کررہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک اس لیے خاموش ہیں کیونکہ بہایا جانے والا خون مسلمانوں کا ہے اور مغربی ممالک تحمل کا مظاہرہ کرنے کے بجائے اسرائیل کی حمایت کررہے ہیں۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ کوئی توقع نہ رکھے کہ ترکیہ فلسطینیوں پرتشدد کے خلاف خاموش رہے گا۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ شہداء میں 2,913 بچے، 1,709 خواتین اور 397 بوڑھے شامل ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں