امریکا نے شام میں ایرانی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے شام میں ایران سے منسلک دو ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔
پینٹاگون کا کہنا ہے کہ یہ حملے اس خطے میں امریکی اڈوں اور اہلکاروں کے خلاف ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد کیے گئے جو گزشتہ ہفتے شروع ہوئے تھے۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کی حمایت یافتہ فورسز کی جانب سے عراق میں کم از کم 12 اور شام میں چار مرتبہ امریکی اور اتحادی فوجیوں پر حملے کیے گئے جن میں مجموعی طور پر 21 امریکی فوجی زخمی ہوگئے۔
لائیڈ آسٹن نے کہا کہ یہ دفاعی حملے 17 اکتوبر کو ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے عراق اور شام میں امریکی اہلکاروں کے خلاف حملوں کے سلسلے کا جواب ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان حملوں کا حکم امریکی صدر جو بائیڈن نے دیا تھا۔
ایک سینیئر دفاعی اہلکار نے کہا کہ ان مقامات کا انتخاب اس لیے کیا گیا تھا کہ ایرانی فورسز وہاں اس قسم کے گولہ بارود کو ذخیرہ کرتی ہیں جو امریکی اڈوں اور فوجیوں کے خلاف حملوں میں استعمال ہوتے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















