بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 5 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں 5 نوجوانوں کو گرفتار کرکے گولیاں مار کر شہید کردیا ۔
بھارتی فوج نے پولیس کے ہمراہ مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو بھی پامال کیا اور خواتین کی بے حرمتی کی جبکہ کئی بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
انتظامیہ کی جانب سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں پر عسکریت پسند ہونے کا الزام عائد کردیا گیا۔
اہل علاقہ نے بھارتی فوج کے اس ظلم و جبر کے خلاف شدید احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔ بھارتی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔
واضح رہے کہ مودی سرکار نے سیاہ قانون کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کردیا تھا جس کے بعد سے پوری وادی کو قید خانے میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















