Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل کا غزہ میں زیر زمین 150 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیل  نے غزہ میں زیر زمین 150 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ   اسرائیل نے غزہ میں زیر زمین 150 اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ  غزہ کی پٹی کے شمال میں زیر زمین ان اہداف کو نشانہ بنایا ہے، جس میں حماس کے زیر استعمال متعدد سرنگیں شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا  ہے رات بھر حملوں میں حماس کے کئی ارکان فضائی حملوں میں مارے گئے۔

دوسری جانب  غزہ پر اسرائیلی فضائی بمباری کے ساتھ زمینی کارروائی  بھی مزید تیز کردی گئی۔ مغربی کنارے  پہ اسرائیلی فورسز نے بلڈوزر  سے کئی فلسطینی گھروں کو تباہ کردیا۔

اسرائیل  کی جانب سے زمین،فضاء اور سمندر کے راستے سے غزہ پہ تین طرفہ حملہ شروع کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی فضائیہ  فاسفورس بموں سے غزہ پہ حملہ آور ہے۔

اسرائیلی فوج غزہ کے اسپتالوں  کے قریب بمباری کررہی ہے جس سے  الاحلی اسپتال جیسا ایک اور سانحہ  رونما ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں تین ہزار سے زائد بچوں اور 1700 سے زائد خواتین سمیت 7326 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی بمباری سے زخمیوں کی تعداد  بھی 18 ہزار 967  ہو گئی ہے۔

اسرائیل نے شمالی علاقے بیت لاحیہ، بیت حنون، غزہ شہر کے شمال مغربی اور وسطی علاقوں کو رات بھر نشانہ بنایا۔ غزہ شہر کے جنوب میں واقع الشاتی کیمپ میں ایک رہائشی ٹاور کو نشانہ بنایا گیا جس میں 100 سے زائد افراد شہید ہوئے۔

مزید دوگھروں پر بھی حملے کیے گئے جن میں 16 افراد شہید اور 60 زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ پر اسرائیل کی رات بھر شدید ترین بمباری سے  مکمل بلیک آؤٹ ہوگیا اور مواصلاتی رابطہ منقطع ہوگیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں