Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہسپانوی کسٹم ایجنسی کی بڑی کارروائی، آٹھ ٹن سے زائد حشیش قبضے میں لے لی

ہسپانوی کسٹم ایجنسی نے ایبیزا جزیرے پر تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے آٹھ ٹن سے زائد حشیش قبضے میں لے لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایبیزا جزیرے پر ہسپانوی کسٹمز ایجنسی کے افسران معمول کی گش پر تھے کہ ان کو تین مشکوک گاڑیاں نظر آئیں جو لائٹیں بند کرکے چل رہی تھیں۔

کسٹمز افسران  کو دیکھ کر تینوں گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے اچانک بریک لگا دی جن سے ان کی گاڑیاں آپس ٹکراگئیں اور ان میں سوار افراد پیدل فرار ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ان سے 8 ٹن چرس کے 216 تھیلے برآمد ہوئے جو آج تک کی ان جزائر پر ملنے والی سب سے بڑی کھیپ ہے۔

واضح رہے کہ اسپین کی شمالی افریقہ سے قربت اور لاطینی امریکہ کی سابق ہسپانوی کالونیوں کے ساتھ قریبی تعلقات نے اسے یورپ میں منشیات کی اسمگلنگ کا ایک پورٹل بنا دیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version