Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کیلئے ہدایات جاری کردیں

سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے بیان میں کہا ہے کہ ان دنوں بارش کا موسم ہے۔ عمرے کے لیے مسجد الحرام کا رخ کرنے سے قبل زائرین موسم کی تازہ صورتحال سے آگاہی حاصل کرنے کا اہتمام کریں۔

وزارت نے کہا کہ عمرہ زائرین مسجد الحرام کے خارجی صحن میں پھسلن سے بچاؤ والے چپل استعمال کریں۔ آتے وقت چھتری ہمراہ رکھیں اور خواتین زائرین برساتی کا استعمال کریں۔

واضح رہے حرمین الشریفین انتظامیہ نے بھی مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات پر عمل درآمد شروع کررکھا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں