اسرائیلی فوج غزہ میں کھلے عام جنگی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رہائشی عمارتوں، اسکولوں اور اسپتالوں کو مسلسل نشانہ بنارہی ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی ترک فرینڈ شپ اسپتال کے قریب بمباری سے مزید 23 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیل نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں میں شدید بمباری کی۔
مغربی حصوں میں زیتوں محلے میں اسرائیلی بمباری سے 7 جبکہ الزوائدہ میں ایک گھر پر بمباری سے 13 افراد شہید ہوئے اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔
شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں بھی 3 افراد شہید ہوگئے۔
تازہ اسرائیلی فضائی حملوں میں مجموعی طور پر 55 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان میں حزب اللہ پر فضائی حملہ کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا گیا کہ فضائی حملے میں حزب اللہ کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز حزب اللہ نے اسرائیل کی سرحد سے تقریباً پانچ کلومیٹر دور خیام کے اوپر اسرائیلی ڈرون مار گرایا تھا۔
حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ڈرون کو اسرائیلی علاقے میں گرتے ہوئے دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 3 ہزار 300 بچوں اور ایک ہزار سے زائد خواتین سمیت 8 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی بمباری سے زخمیوں کی تعداد بھی 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















