اسرائیلی یرغمالی خواتین نے اپنی قید کا ذمہ دار اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو کو قرار دے دیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے تین اسرائیلی یرغمالی خواتین کی ویڈیو جاری کر دی۔
اسرائیلی خواتین نے ویڈیو پیغام میں اپنی قید کا ذمہ دار اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم عام شہری تمہاری سیاسی اور فوجی پالیسیوں کی قیمت چکا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ 23 روز سے حماس کی قید میں ہیں، حکومت نے بچانے کےلیے کوئی مثبت اقدام نہیں کیا۔
اسرائیلی خواتین نے کہا ہے کہ آپ کو ہمیں چھڑوانا چاہیے اس کے بجائے آپ ہمیں اپنی سیاست، سیکیورٹی اور فوجی افراتفری میں گھسیٹے جا رہے ہیں۔ آپ کی موجودہ پوزیشن سے یہ ظاہرہورہا ہے کہ آپ ہم سب کو قتل کروانا چاہتے ہیں۔ ہمیں قید میں 23 دن گزر چکے ہیں اب جنگ کو ختم ہونا چاہیے۔
اسرائیلی خواتین نے مطالبہ کیا کہ ہمیں بچانے کے لیے اسرائیلی جیلوں میں قید تمام فلسطینیوں کو رہا کرو۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس کی جانب سے نشرکی جانے والی ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ نفسیاتی پروپیگنڈا کے سوا کچھ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حماس کی جانب سے چار معمر مغوی خواتین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پہ رہا کیا جاچکا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















