غزہ کی حمایت کرنے پر برطانوی رکن پارلیمنٹ کو وزارتی معاون کے عہدے سے برطرف کردیا گیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ پال برسٹو کو غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے پر وزارتی معاون کےعہدے سے برطرف کر دیا گیا۔
برطانوی وزیر اعظم رشی سونا ک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت کے فیصلے کی حمایت نہ کرنے پرپال برسٹو کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ پال برسٹونے برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک کو غزہ میں جنگ بندی کیلئے خط لکھا تھا۔
انہوں نے خط میں لکھا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی انسانی زندگیاں بچائے گی اور امداد مسلسل فلسطینیوں تک پہنچنے میں معاون ثابت ہوگی۔
واضح رہے کہ امریکا اور یورپی ممالک سمیت برطانیہ بھی اسرائیل کی مکمل حمایت کا اعلان کرچکا ہے۔
غزہ پر اسرائیلی بمباری میں اب 3 ہزار 300 بچوں اور ایک ہزار سے زائد خواتین سمیت 8 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی بمباری سے زخمیوں کی تعداد بھی 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















