Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یو اے ای کی جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت

یو اے ای نے جبالیہ  پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق یو اے ای کی وزرات خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ  اسرائیلی بمباری کا تسلسل خطے کو تباہ کن نتائج کی طرف لے جائے گا۔

یو اے ای  وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ  اسرائیلی بمباری کے خطے پر تباہ کن نتائج کا تدارک مشکل ہے،خونریزی کو روکنے کے لیے فوری جنگ بندی ضروری ہے۔

یو اے ای  کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی معاہدوں کے تحت شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

واضح رہے غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ فلسطینی خطے میں قائم جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر سرائیلی بمباری سے 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔

شہداء میں بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی بھی  ہوئے ہیں۔

اسرائیل نے جبالیہ کیمپ پر 6 امریکی  بم گرائے۔ وسطی غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 13 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ ایک گھر پر اسرئیلی جارحیت سے 18 لاشیں نکالی گئیں۔

7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری میں 8525 فلسطینی شہید  ہوچکے ہیں جبکہ 23 ہزار  افراد زخمی   ہوئےہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version