Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی سینیٹ میں احتجاج، غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

امریکی سینیٹ کی سماعت کے دوران شدید احتجاج کیا گیا، مظاہرین غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے رہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  سینیٹ کی سماعت کے دوران مظاہرین امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو بات کرنے سے   بار بار روکتے رہے ۔

بریفنگ کے وقت امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن خطاب کر رہے تھے۔ کچھ مظاہرین نے خون کے طور اپنے ہاتھوں کو سرخ رنگ  سے رنگا ہوا تھا اور جنگ بندی کے لیے نعرے لگائے۔

کیپیٹل پولیس  نے سماعت میں مداخلت کرنے والے مظاہرین کو کمرے سے باہر نکال دیا اور احتجاج کرنے پر 12 افراد گرفتار کرلیے گئے۔

سماعت وائٹ ہاؤس کی 106 بلین ڈالر کی قومی سلامتی کی فنڈنگ کی درخواست پر تھی  جس میں حماس کے خلاف اسرائیل کی فوجی کوششوں کی حمایت کے لیے 14.3 بلین ڈالر شامل  ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  فلسطینی خطے میں قائم جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر سرائیلی بمباری سے 50 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

شہداء میں بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی   بھی  ہوئے ہیں۔

اسرائیل نے جبالیہ کیمپ پر 6 امریکی بم گرائے۔  وسطی غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 13 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ ایک گھر پر اسرئیلی جارحیت سے 18 لاشیں نکالی گئیں۔

7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری میں 8525 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 23 ہزار  افراد زخمی   ہوئےہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version