Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 250 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج غزہ میں کھلے عام جنگی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رہائشی عمارتوں، اسکولوں اور اسپتالوں کو مسلسل نشانہ بنارہی ہے جس میں بڑی تعداد میں بچے شہید ہورہے ہیں۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ میں  تازہ اسرائیلی بمباری سے مزید 250 فلسطینی شہید  ہوگئے  جبکہ مجموعی طور پر  شہید  ہونے والوں کی تعداد نو ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

7 اکتوبر سے شروع ہونے والے اس تنازع میں غزہ میں جاری اسرائیلی  بربریت میں  بچوں اور خواتین سمیت  8805  فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔

گزشتہ روز جبالیہ  پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 195 ہوگئی جبکہ 700  سے زائد زخمی اور 120 افراد لاپتہ ہیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے النصر اسٹریٹ پر بیکری کے سامنے جمع افراد پر بم گرایا گیا، امدادی کارروائیوں کے لیے  جمع افراد اور ایمبولینسز  پر بھی میزائلوں سے حملہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں اموات ہوئیں۔

القدس اسپتال کے علاقے میں بھی بمباری کی گئی جس کی وجہ سے فلسطین میں کینسر کے واحد ترک اسپتال کو کام بند کرنا پڑ گیا جس کے باعث اسپتال میں 70 مریضوں کی موت واقع ہونے کا خدشہ ہے۔

صہیونی فورسز کی وحشیانہ بمباری سے  کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں اور  شہر کھنڈر کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔

جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج جاری ہے تاہم بین الاقوامی برادری اسرائیلی جارحیت کو روکنے میں مکمل ناکام ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version