Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب کا انتہائی اہم اعلان

سعودی عرب نے انتہائی اہم اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطین کے لیے 3 کروڑ ریال جبکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے 2 کروڑ ریال عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے جنگ سے متاثرہ فلسطین کے عوام کے لیے باقاعدہ چندہ مہم کا آغاز کر دیا اور سب سے پہلے خود مجموعی طور پر 5 کروڑ ریال عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔

سعودی عرب کے ریلیف پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز نے کہا کہ عطیات جمع کرنے کی یہ مہم مصیبت میں گھرے فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے سعودی عرب کے عظیم کردار کی نشاندہی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اپنے فلسطینی بھائیوں کی خیرخواہی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی جنگی جارحیت کے باعث فلسطینی عوام کو ادویات، خوراک اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی اشد ضرورت ہے۔ جس کی فراہمی کے لیے عوامی عطیات کنگ سلمان سینٹر کی “ساہم” ویب سائٹ پر جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version