غزہ میں 31ویں روز بھی جاری اسرائیلی جارحیت سے شہادتیں 10 ہزار کے قریب پہنچ گئیں۔
بین الاقوامی خبرر ساں ادارے کے مطابق اسرائیلی بربریت کا نشانہ بننے والے شہید فلسطینیوں کی تعداد 9770 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 30 ہزار کے قریب زخمی ہیں۔
شہداء میں چار ہزار سے زائد بچے اور بڑی تعداد میں خواتین بھی شامل ہیں۔
غزہ میں رات بھر کی اسرائیلی بمباری میں 27 افراد شہید ہوئے۔ اسرائیلی افواج نے الشفاء اور دیگر اسپتالوں کے قریب شدید بمباری کی۔
جنوبی غزہ میں رفح کے محلے تل السلطان میں ہونے والے حملے میں 15 فلسطینی شہید ہوئے۔
وسطی غزہ کی پٹی میں الزاویدہ میں بمباری سے 10 افراد شہید ہوئے جبکہ جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر پر حملے میں دو افراد شہید ہوئے۔
مقامی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ شہر میں رانتیسی پیڈیاٹرک اسپتال کی تیسری منزل پر بمباری کی جہاں کینسر کا شعبہ ہے۔بمباری سے بڑے نقصان کی اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نے غزہ کو بچوں کو قبرستان قرار دیا ہے جہاں ہر 15 منٹ میں ایک بچہ شہید ہورہا ہے اور ہر ایک گھنٹے میں 420 بچے شہید یا زخمی ہورہے ہیں۔
اقوام متحدہ کی تمام اہم ایجنسیوں کے سربراہان نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں غزہ میں شہریوں کی شہادتوں پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے سربراہان نے کہا کہ تقریباً ایک ماہ سے دنیا اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں بگڑتی صورتحال کو ہولناک شکل اختیار کرتے دیکھ رہی ہے جس میں ہزاروں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوچکا ہے۔
ہالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے بھی امریکی صدر کو خط لکھ کر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
