امریکا نےا یک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ ایران سے جنگ نہیں کرنا چاہتا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا ایران سے جنگ نہیں چاہتا لیکن اپنے فوجیوں پر حملے برداشت نہیں کریں گے۔
انٹونی بلنکن نے کہا کہ ایران کی اتحادی عراقی ملیشیا نے شام میں امریکی اڈے پر ڈرون اور عراق میں الاسد اڈے پر مارٹر سے حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ عراق کا دورہ مکمل کرکے ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔
انٹونی بلنک کے دورے پر ترکیہ کے شہر ادانا میں اسرائیل مخالف مظاہرین نے امریکی اڈے میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے آنسوگیس کے شیل فائر کرکے روک دیا۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
دونوں ممالک میں شدیدکشیدہ تعلقات اور ایران پر امریکی پابندیوں کے باوجود دنوں ممالک خود کو جنگ سے دور رکھنے پر زور دیتے ہیں۔
امریکا اور ایران میں کبھی کبھار کشیدگی میں اضافہ ہوتا ہے لیکن کبھی بھی نوبت باقاعدہ جنگ تک نہیں آئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















