Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یورپی یونین نے غزہ کے لیے انسانی امداد میں 25 ملین یورو کا اضافہ کردیا

یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین کے مطابق غزہ کے لیے انسانی امداد میں 25 ملین یورو کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین کا کہنا ہے کہ یورپی یونین غزہ کے لیے انسانی امداد میں 25 ملین یورو یعنی (26.9 ملین ڈالر) کا اضافہ کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ یورپی یونین غزہ کے شہریوں کے لیے انسانی امداد میں کل 100 ملین یورو فراہم کریں گی۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے پیر کو ایک منصوبہ پیش کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’’اگر ریڈکراس کو حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد تک رسائی حاصل ہو تو اسرائیل غزہ میں اپنی فوجی کو کارروائی کا معطل کرسکتا ہے‘‘۔

جوزپ بوریل نے یورپی یونین کے سفارت کاروں کو بتایا ’’میرے خیال میں ریڈکراس کی یرغمالیوں تک رسائی پہلا قدم ہے جس میں ہمیں کام کرنے کی ضرورت ہے‘‘۔

دوسری جانب اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے تمام یرغمالیوں کی رہائی تک کسی بھی عارضی جنگ بندی کو مسترد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ 30 ہزار کے قریب زخمی ہیں۔ شہداء میں چار ہزار سے زائد بچے اور بڑی تعداد میں خواتین بھی شامل ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version