Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیا کے طویل القامت پاکستانی شہری انتقال کرگئے

جدہ: دنیا کے طویل القامت پاکستانی شہری غلام شبیر جدہ میں انتقال کرگئے ہیں۔

دنیا کے طویل القامت پاکستانی شہری غلام شبیر ایک عرصے سے علیل تھے جس کے بعد آج وہ جدہ میں انتقال کرگئے ہیں۔

1980 میں پیدا ہونے والے غلام شبیر کا قد سات فٹ آٹھ انچ تھا جب کہ انہوں نے سن 2000 سے 2006 تک دنیا کے طویل القامت شخص کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی ان کا نام درج ہے جب کہ وہ سعودی عرب کے مزاحیہ سیریل میں بھی کام کرتے رہے ہیں اور انہیں سعودی عرب سے دلی لگاؤ تھا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں