Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکا: مظاہرین نے اسرائیل کیلئے ہتھیار لے جانے والے امریکی بحریہ کے جہاز کو روک دیا

امریکا میں مظاہرین نے اسرائیل  کے لیے ہتھیار لے جانے والے امریکی بحریہ کے جہاز کو روک دیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن کے شہر ٹاکوما میں فلسطین کے حامی مطاہرین نے مبینہ طور پر اسرائیل کے لیے ہتھیار لے جانے  والے امریکی فوجی جہاز کو روک دیا۔

سیکڑوں مظاہرین نے ریاست واشنگٹن میں ٹاکوما بندرگاہ پر ایک فوجی سپلائی جہاز کو روکنے کے لیے شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین نے اسرائیل کو اسلحہ پہنچانے والے جہاز کو روک لیا اور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے  فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی بربریت کا نشانہ بننے والے شہید فلسطینیوں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 30 ہزار کے قریب زخمی ہیں۔

شہداء میں  چار ہزار سے زائد بچے اور بڑی تعداد میں خواتین بھی شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کی تمام اہم ایجنسیوں کے سربراہان نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں غزہ میں شہریوں کی شہادتوں پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے سربراہان نے کہا کہ تقریباً ایک ماہ سے دنیا اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں بگڑتی صورتحال کو ہولناک شکل اختیار کرتے دیکھ رہی ہے جس میں ہزاروں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوچکا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں