Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلسطینی صدر محمود عباس پر قاتلانہ حملہ، سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

فلسطین کے صدر محمود عباس پر قاتلانہ حملے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں جب کہ سیکیورٹی پر معمور ایک اہلکار گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا ہے۔

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس پر حملے کی ذمہ داری مغربی کنارے میں سیکیورٹی اسٹبلشمٹ کے اندر منظم تنظیم سنز ابو جندل نے قبول کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تنظیم نے فلسطینی صدر کو 24 گھنٹے کے اندر اسرائیل کے خلاف کارروائی کا وقت دیا تھا، ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد ان کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔

تاہم حملے میں فلسطینی صدر تو محفوظ رہے لیکن ان کی سیکیورٹی پر معمور ایک اہلکار موقع پر ہی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version