Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا۔

 عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  حماس اور اسرائیل کے درمیان کئی دن کے مذاکرات کے بعد معاہدہ  طے پاگیا ہے۔

دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی خواتین اوربچوں کی رہائی کے بدلے میں حماس کی جانب سے 100 یرغمالی خواتین اوربچوں کورہا کیا جائے گا۔

انسانی بنیادوں پر طے پانے والے اس معاہدے کے حوالے سے کئی ہفتوں سے بات چیت ہو رہی تھی۔

قطر کی جانب سے کئی ہفتوں سے دونوں فریقین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے لیے کوششیں کی جا رہی تھیں۔

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ نہیں رک سکا ہے۔

اسرائیل ی افواج  نے الشفاء اسپتال کے قریب حملہ کیا ، البریج اور البراق اسکول  کو اسرائیلی فورسز نے نشانہ بنایا۔

البراق اسکول  پر حملے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی پوتی رؤی ہمام اسماعیل ہانیہ شہید ہوگئیں۔

اسرائیلی بربریت سے غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد  گیارہ ہزار  سے تجاوز کرگئی ہے جس میں 4 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version