اسرائیلی حملے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی پوتی شہید ہوگئیں ، مجموعی شہادتیں 11 ہزار سے تجاوز کرگئیں۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی غزہ پر بمباری کا 36 واں روز ہےاور اس دوران مسلسل رہائشی عمارتوں ، اسپتالوں اور اسکولوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اسرائیلی افواج نے الشفاء اسپتال کے قریب حملہ کیا۔ اس کے علاوہ البریج اور البراق اسکول کو بھی اسرائیلی فورسز نے نشانہ بنایا۔
البراق اسکول پر حملے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی پوتی رؤی ہمام اسماعیل ہانیہ شہید ہوگئیں۔
فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق رؤی ہانیہ اسلامی یونیورسٹی آف غزہ میں میڈیکل کی طالبہ تھیں۔
حماس سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بھی اسماعیل ہانیہ کی پوتی کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے 266 فلسطینی شہید ہوئے جس کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد11078 ہوگئی ہے جن میں 4 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئس کا کہنا ہے کہ غزہ میں کوئی بھی جگہ اور کوئی بھی فرد محفوظ نہیں ہے۔
فلسطینی حلال احمر کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی کے شمال میں واقع یروشلم ہسپتال ایندھن کی کمی کے باعث کام کرنا بند کردے گا جس کی وجہ اسرائیلی ناکہ بندی ہے۔
ایسی صورتحال میں 500 مریض اور زخمی طبی سہولیات سے محروم ہوجائیں گے۔ انتہائی نگہداشت میں داخل مریضوں کے ساتھ انکیوبیٹرز میں بچے اپنی جان گنوا دیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















