Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب سے اہم خبر آگئی

سعودی عرب سے اہم خبر آگئی ہے۔

عرب نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی عرب کی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے دمام اور قطیف میں الشرقیہ میونسپلٹی اور پبلک ٹرانسپورٹ سعودی کمپنی ساپٹکو کے تعاون سے الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کر دیا ہے۔

اس حوالے سے سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دمام میں الیکٹرک بس کا افتتاح نئے پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے کے تحت کیا گیا ہے۔

 

electric bus

 

انہوں نے کہا کہ منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے 85 بسیں فراہم کی گئی ہیں جو یہ 8 روٹس پر چلائی جائیں گی۔ 37 نشستوں پر مشتمل الیکٹرک بسیں جدید معیار کے مطابق ڈیزائن کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ان بسوں میں وائی فائی اور یو ایس بی سمیت تمام سہولتیں موجود ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں