Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلسطینیوں کو مارنے کیلئے غیر قانونی یہودی بستیوں میں گولہ بارود و دیگر جنگی سامان کی تقسیم

غزہ میں فلسطینیوں کو مارنے  کے لیے غیر قانونی یہودی بستیوں میں گولہ بارود و دیگر جنگی سامان تقسیم کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  اسرائیلی  وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بن گویر نے حماس اور اس کے تمام حمایتوں کو ختم کرنے کرنے پر زور دیا ہے۔

اسرائیل کے انتہا پسند وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بن گویر کا کہنا ہے کہ جو بھی فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی حمایت کرتا ہے اسے ختم کر دیا جانا چاہیے۔

اسرائیلی وزیر نے حال ہی میں غیر قانونی یہودی بستیوں میں 25 ہزار ہتھیاروں کے علاوہ گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان تقسیم کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ 38ویں روز بھی جاری ہے جس میں اب  تک 11100 فلسطینی شہید   اور 30 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔

اسرائیل  نے جبالہ کیمپ پر دوبارہ حملہ کیا جس میں 19 فللسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ جنوبی غزہ پر بھی اسرائیل کی جانب سے ایک رہائشی عمارت پر بمباری کی گئی۔

ترجمان ہلال احمر فلسطین کا کہنا ہے کہ طبی عملہ بد ترین حالات میں زخمیوں کے علاج کی کوشش کر رہا ہے۔دوا، پانی، کھانے سے محروم اسپتالوں میں صورتحال بھیانک ہوچکی ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں بچوں  کے لیے کوئی جگہ محفوظ نہیں  ہے۔اسپتالوں کے اندر کی صورتحال ایک المیہ ہے۔

ترجمان یونیسیف ٹوبی فریکر  کا کہنا ہے غزہ کے الشفا اسپتال میں قبل ازوقت پیدائش والے بچے زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وحشیانہ بمباری سے بچوں کو محفوظ رکھنے  کے لیے دنیا کو حرکت میں آنا ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں