Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی بہن انتقال کرگئیں

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی بہن انتقال کرگئیں۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  ٹرمپ کے صاحبزادے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے اپنی 86 سالہ پھوپھی کے انتقال کی تصدیق کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے کہا کہ   میں ان کے پوتے کے بہت قریب ہوں، ہم ہر وقت ساتھ گھومتے رہتے ہیں ،ظاہر ہے کہ میرے اور اس کے لیے یہ ایک مشکل دن ہے۔

میریان ٹرمپ بیری وفاقی جج اور سرکاری وکیل رہ چکی ہیں۔

انہیں 1983 میں اس وقت کے امریکی صدر رونالڈ ریگن نے نیو جرسی میں فیڈرل ڈسٹرکٹ جج مقرر کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ بیری کا انتقال مین ہٹن میں ان کے گھر پر ہوا اور وہ  گھر میں مردہ پائی گئیں۔

نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ایک 86 سالہ خاتون ففتھ ایونیو اپارٹمنٹ کے بیڈروم کے اندر بے ہوشی کی حالت میں پائی گئیں  اور بعد میں ان کی موت کی تصدیق ہوئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں