Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دادا کی غلطی نے دیڑھ سالہ پوتے کی جان لے لی

بھارت میں ایک دادا نے گاڑی پارک کرتے ہوئے دیڑھ سالہ پوتے پر گاڑی چڑھادی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک دل دہلانے والا حادثہ بھارتی ریاست کیرالہ میں پیش آیا ہے جس میں ایک دیڑھ سالہ بچے کو دادا نے غلطی سے کچل ڈالا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ 10 نومبر کو اس وقت پیش آیا جب گاڑی کا موڑ کاٹتے ہوئے دادا نے گاڑی غلطی سے ننھے بچے پر چڑھا دی۔ مرنے والے بچے کی شناخت مستول جشن کے نام سے ہوئی جس کی عمر ڈیڑھ بتائی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دادا کو جب پتا چلا کے بچہ گاڑی کے نیچے آگیا ہے تو وہ فوراً بچے کو ریسکیو کرنے بھاگے اور زخمی بچے کو نکالا لیکن بچہ انتقال کرچکا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں لگے سی سی ٹی وی سے معلوم ہوا کہ جس وقت بچے کے دادا گاڑی کو پارک کررہے تھے اس وقت وہ سامنے آگیا اور معاملے سے لاعلم دادا نے اس پر گاڑی چڑھا دی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version