بلوم برگ رپورٹ نے امریکا کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا خاموشی سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی کر رہا ہے۔
بلوم برگ رپورٹ کے مطابق امریکا خاموشی سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی کر رہا ہے جب کہ پینٹاگون نے خاموشی سے اسرائیل کے لیے فوجی امداد میں اضافہ کر دیا ہے۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پینٹاگون کو دی گئی درخواست میں اپاچی گن شپ بیڑے کے لیے مزید لیزر گائیڈڈ میزائل شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہتھیاروں میں 155 ایم ایم گولے، نائٹ ویژن ڈیوائسز، بنکربسٹر گولہ بارود اور فوجی گاڑیاں بھی درخواست میں شامل ہیں جب کہ امریکا اسرائیل کو ہر سال 3.8 ارب ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرتا ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبرسے حماس اور اسرائیل کے درمیان شروع ہونے والی اس جنگ میں اب تک 4 ہزار سے زائد بچوں سمیت 11 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 30 ہزار کے قریب فلسطینی زخمی ہیں۔




















