امریکا نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس پر مزید پابندیاں عائد کردیں۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے حماس سے وابستہ افراد اور اداروں پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی اسلامی جہاد کے رہنما اکرم الاجوری کو عالمی دہشت گرد نامزد کردیا گیا۔ پی آئی جےکےعسکری ونگ القدس بریگیڈ کے رہنما بھی لسٹ میں شامل ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے حماس اورپی آئی جے کو مدد فراہم کرنے پر 7 افراد اور 2 اداروں کوبھی نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی حمایت حماس اورپی آئی جےکودہشت گردانہ سرگرمیوں میں معاون ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات برطانیہ کے ساتھ ہم آہنگی سے کیے جارہے ہیں ۔ ان اقدامات کا مقصد بین الاقوامی مالیاتی نظام کو حماس کے غلط استعمال سے بچانا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
