Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی صدر کا پاکستانی امریکن کو وفاقی اپیلز کورٹ میں جج نامزد کرنے کا فیصلہ

امریکی صدر جوبائیڈن  نے پاکستانی امریکن کو وفاقی اپیلز کورٹ میں جج نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر  نے 46 سالہ عدل منگی وفاقی اپیلز کورٹ میں جج نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

عدل منگی منظوری کے بعد کو وفاقی اپیلز کورٹ کے پہلے مسلم جج  ہوں گے۔وہ ایک قانونی چارہ جوئی اور ٹرائل اٹارنی کے طور پر دو دہائیوں سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

جوبائیڈن کی جانب سے نامزد ہونے والے عدل منگی کا تعلق کراچی سے ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version