Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل کی غزہ کے الشفاء اسپتال کو ایک گھنٹے میں خالی کرنے کی دھمکی

اسرائیل نے غزہ کے الشفاء اسپتال کو ایک گھنٹے میں خالی کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ کے الشفاء اسپتال کے ڈاکٹروں، مریضوں اور بے گھر افراد کو کمپاؤنڈ خالی کرنے کے لیے ایک گھنٹے کا وقت دے دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر کا کہنا تھا ’’سہولیات کو دیکھتے ہوئے یہ ایک ناممکن عمل ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے اسپتال پر بمباری جاری تھی اور اب کئی دنوں سے محاصرہ کیا ہوا ہے جب کہ ہزاروں افراد موجود ہیں جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔

دوسری جانب فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی غزہ کے خان یونس شہر پر اسرائیلی بمباری میں کم از کم 26 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔

یاد رہے کہ شمالی غزہ کے کئی علاقوں میں اسرائیلی طیاروں کی شدید بمباری جاری ہے جہاں اسکولوں، رہائشی عمارتوں اور اسپتالوں پر بم برسائے جارہے ہیں۔

اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 12  ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 30 ہزار سے زائد ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version