Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلسطینی خاتون صحافی اسرائیلی بربریت کو بیان کرنے کے کچھ دیر بعد شہید

فلسطینی  خاتون صحافی اسرائیلی  بربریت کو بیان کرنے کے کچھ دیر بعد شہید ہوگئیں۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  خاتون صحافی آیت الخدورا نے اپنے آخری پیغام میں دنیا کو اسرائیلی دہشتگردی اور فلسطینیوں پر جاری مظالم  و جارحیت کو بیان کیا۔

شہید صحافی آیت الخدورا کی شہادت سے کچھ دیر پہلے  کی ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ’شاید یہ میری آخری ویڈیو ہو، آج اسرائیل نے بیت  لیہا میں رہائشی عمارتوں پر فاسفورس بموں سے حملہ  کیا ہے اور لوگوں کو وہاں سے نکل جانے کا حکم دیا ہے‘۔

آیت الخدورا نے کہا  کہ تقریباً سب ہی یہاں سے نکل چکے ہیں، لوگ گلیوں میں پاگلوں کی طرح بھاگ رہے تھےکسی کو کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا کرنا ہے، ہم تقسیم ہوچکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں اور چند لوگ اپنے گھروں میں رک گئے ہیں جبکہ باقی سب چلے گئے۔ ہمیں نہیں معلوم کہ وہ لوگ کہاں گئے، یہ بہت خوفناک ہے۔

آیت الخدورا نے آخر میں کہا کہ جو ہورہا ہے وہ بہت خوفناک ہے، اللہ ہم سب پر رحم کرے۔

صحافیوں کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس  نے اپنے بیان میں کہا کہ  اسرائیل فلسطین جنگ میں اب تک 50 صحافی ہلاک  ہوچکے ہیں جبکہ 11  صحافی زخمی ، 3 لاپتہ  اور 18 گرفتارہوئے  ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں