Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں وقفے پر اتفاق ہوگیا

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں وقفے پر اتفاق ہوگیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں وقفے پر اتفاق کا اعلان قطر نے کیا ہے۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں 4 روز کے وقفے کا معاہدہ کیا گیا۔

معاہدے کے تحت حماس  کی قید میں  موجود 50 خواتین اور   بچوں کو رہا  کیا جائے گاجبکہ  اسرائیلی قید سے 150 فلسطینی رہا کیے جائیں گے۔

اسرائیل کی کابینہ نے کثرت رائے  سے یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی منظوری دے دی ۔

اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ  ہر اضافی دس یرغمالیوں کی رہائی کے نتیجے میں وقفے میں ایک دن کا اضافہ ہوگا  تاہم  حماس کےمکمل خاتمے اور غزہ سےخطرہ نہ ہو،اس کو یقینی بنانے کے لیے جنگ جاری رہے گی۔

اسرائیلی حکومت کے بیان میں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں شریک وزراء کے  مطابق   یرغمالیوں کی رہائی کا عمل جمعرات سے شروع ہوجائےگا ۔

دوسری جانب  اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن  یاہو نے کا بینہ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ہم جنگ میں ہیں اور جنگ   اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ ہم اپنے تمام اہداف حاصل نہیں کر لیتے ۔

بینجمن نیتن  یاہو  کا کہنا تھا کہ  ہمارا ہدف حماس کا خاتمہ اور اپنے تمام یرغمالیوں کی واپسی ہے۔ اب سے غزہ سے حماس اسرائیل کو مزید دھمکیاں نہیں دے گا ۔ اب کوئی نہیں ہوگا جواسرائیل میں دہشت گردی کرے ۔

واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری  اسرائیلی جارحیت   سے اب تک 5 ہزار 500 سے زائد بچوں اور 3 ہزار 500 سے زائد خواتین سمیت 13 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version