شمالی غزہ میں کشیدگی کے دوران ایک اسرائیلی کمانڈر ہلاک ہوگیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کے گولانی بریگیڈ کا ایک یونٹ کمانڈر شمالی غزہ میں مارا گیا ہے۔
اسرائیل کی غزہ کی پٹی پر زمینی کارروائی کے دوران اب تک 71 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جس میں 5 ہزار 500 سے زائد بچے اور 3 ہزار 500 سے زائد خواتین شامل ہیں۔
اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
اسرائیل کی جانب سے 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی اس کشیدگی میں رہائشی عمارتوں، اسپتالوں اور اسکولوں کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اسرائیل نے گزشتہ روز رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں 10 فلسطینی شہید اور 22 زخمی ہوئے جبکہ نصیرت کیمپ میں گھر پر حملے میں بھی مزید 17 افراد شہید ہوئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















